• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 31 مارچ تک ویزوں و سیکورٹی کی ضمانت دے، پی سی بی

بھارت 31 مارچ تک ویزوں و سیکورٹی کی ضمانت دے، پی سی بی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں، صحافیوں اور تماشائیوں کے ویزوں اور سیکیورٹی کی بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے ، ہمیں مکمل پرٹوکول کے ساتھ ٹورنامنٹ کھیلنا ہے۔ 31مارچ تک ضمانت نہ ملی تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل ہوسکتا ہے۔ آئینی طور پر پاکستان کو ٹورنامنٹ سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پیر کو بھی اس حوالے سے ایک ورچوئل میٹنگ ہے۔ یواے ای میں میگا ایونٹ کروانے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے تاہم بھارت سمیت کسی کے ساتھ بھی باہمی سیریز کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے، ایشیا کپ جیسا کوئی ایونٹ ہوا تو اس کی یواے ای میں میزبانی کا فیصلہ ممبران کی مشاورت سے ہوگا۔ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونے کی مخالفت نہیں کر رہے، البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرکٹرز، معاون اسٹاف اور صحافیوں کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو2109میں آئی سی سی کوالیفائرز میں شرکت کے لیے بھارت جانا تھا، بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لکھا ہے مگر جواب موصول نہیں ہورہا، مہینوں انتظار کے بعد بالآخر بتایا گیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے،، ہم نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو، جتنی جلد صورتحال واضح ہوجائے بہتر ہوگا۔

تازہ ترین