لاہور(خبرنگار)قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے لاہور قلندرز اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کا بھی بیڑا اٹھا لیا ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ قلندرز ہاکی لیگ کا معاہدہ کرلیا، معاہدے کی تقریب کے ایچ اے گراؤنڈ پر ہوئی۔ لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ عاطف رانا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رمضان المبارک میں کراچی میں قلندر ہاکی لیگ کرائی جائے گی جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔