آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور اور کراچی کا میچ اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے: وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان جوکانٹے دار میچ ہوا وہی اصل پی ایس ایل کی پہچان ہے۔

وسیم خان نے  جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پاکستان آیا تھا تو پی ایس ایل دبئی میں ہورہا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بحال کیا۔

وسیم خان نے بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حوالے سے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کے فیصلے پر بابراعظم سے بات کی گئی تھی، پہلے یہ سسٹم کا فیلیئر تھا کہ تمام فارمیٹ میں ایک کپتان نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں اچھا کپتان بننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں ، ہم نے مشورے کے بعد ہی بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا۔

وسیم خان نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سارے فیصلےٹھیک ہوں، کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ صحیح فیصلے لئے جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید