• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل کا سندھ اسمبلی میں اپنے کیس پر بات کرنے سے گریز

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماحلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے کیس پر بات کرنے سے گریز کیا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کیس کی یہاں بات نہیں کروں گا، ہماری تنقید کو برائے اصلاح سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مائیک ہماری بندوق ہے، ہمیں دنیا دیکھ رہی ہے،  ہم اگر غلط بات کرتے ہیں تو بات سے تنقید کریں، بات کا جواب مکے سے نہ دیں، پنجاب میں ایڈجسٹمنٹ ہوئی۔


حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اصل منڈی سندھ میں لگے گی، اس اسمبلی میں پاکستان کی قرارداد پیش ہوئی تھی، خدا نخواستہ بکاؤ مال ہیں، کیوں سندھ میں منڈی لگے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وہاں وہ لوگ سینیٹر بنے جن کی اکثریت نہیں تھی، کتوں کے کاٹنے پر سندھ نمبر ون پر کیوں آگیا ہے، یہ وہ سندھ ہے جس نے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی پنجاب کی طرح مثال قائم کریں، یہاں جعلی ڈومیسائل پر سینیٹر کے ممبر آگئے ہیں۔

تازہ ترین