• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی 3 خواتین پولیس اہلکار معطل

کراچی پولیس نے یونیفارم میں بنائی گئی ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالنے پر 3 خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایس ایس پی صدر نے تینوں خواتین اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایس ایس پی صدر زاہد پروین نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں اہلکاروں نے اسمبلی ڈیوٹی کے دوران وڈیو بنائی۔


زاہدہ پروین کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے ساتھ شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین