• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کامیاب بندے کے پیچھے اُس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے، خاتون اوّل


وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اوّل بشریٰ عمران ایک بار پھر سماجی کاموں میں متحرک ہوگئی ہیں۔

خاتون اول بشریٰ عمران نے اپنی دوست فرح خان کے ہمراہ لاہور میں داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے شوہر وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے راز کے حوالے سے لب کشائی کردی۔


جیو نیوز کے رپورٹر نے بشریٰ عمران خان سے استفسار کیا کہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے پیچھے خاتون اوّل کا ہاتھ ہے؟

بشریٰ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کامیاب بندے کے پیچھے اُس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

دورے کے دوران بشریٰ عمران نے متعلقہ محکموں کو پناہ گاہ میں تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاحب استطاعت افراد کو ان ناداروں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے، اللّٰہ پاک انہی افراد کی دعائیں سنتا ہے۔

بشریٰ عمران نے اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

خاتون اول نے داتا دربار پناہ گاہ میں کھانے کا معیار چیک کیا اور کھانا بھی کھایا۔

تازہ ترین