• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے یوسف گیلانی کیلئے ایک اور ووٹ پکا کرلیا


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے لیے ایک اور ووٹ پکا کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے میرپور خاص سے آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ سے ملنے کے لیے اُن کی رہائشگاہ پہنچے۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی۔

پی پی چیئرمین نے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سے اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو سینیٹ الیکشن ووٹ دینے کی درخواست کی۔


بلاول بھٹو کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے سید علی نواز شاہ نے کہا کہ آپ شہید بی بی کے صاحبزادے ہیں، میرے دل میں آپ کے لیے عزت ہے۔

انہوں نے پی پی چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ میرا ووٹ آپ کے لیے ہے، میں سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دوں گا۔

بلاول بھٹو اور سید علی نواز شاہ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین