لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کےمیاں بیوی ہیلتھ پروفیشنلز کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے باوجود بھی وائرس میں مبتلاہو گئے، ذرائع کے مطابق دونوں پروفیشنلز نے میو ہسپتال سے ہی ویکسین لگوائی تھی جن کو علامات ظاہر ہوئی تو ایک کا 25فروری اور دوسرے کا 26فروری والے دن ٹیسٹ کیا گیا جو کہ پازیٹو آیا ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے 14 دن بعد اینٹی باڈی بننے شروع ہوتے ہیں۔ویکسین لگنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی احتیاط کرنا ہرگز مت چھوڑیں۔