• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ پر عدالتی رائے کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال اوپن بیلٹ پر سپریم کورٹ کی رائے، حکومت یا اپوزیشن، کس کے موقف کی جیت ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ اوپن بیلٹ پر سپریم کورٹ کی رائے میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی تحریک انصاف کو پسپائی ہوئی ہے لیکن حزب اختلاف کیلئے بھی یہ کوئی بڑی فتح نہیں ہے

ریما عمر نے کہا کہ اپوزیشن پتا نہیں سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے، اوپن بیلٹ پر سپریم کورٹ کی رائے حکومت کے موقف کی جیت نہیں ہے ، حکومت سیکرٹ بیلٹ کو بدل کر اوپن بیلٹ کرنا چاہتی تھی، اس کیلئے حکومت نے آئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

تازہ ترین