• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور اسلام آباد کا ملتوی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ کا گزشتہ روز ملتوی ہوجانے والا میچ آج کھیلاجائے گا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ جبکہ شائقین کے پیر والے ٹکٹس آج کیلئے کارآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پیر کو ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس سیزن میں دونوں ٹیمیں 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچ جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ کوئٹہ اب تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، کراچی کنگز تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین