پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے صحافیوں پر الزام تراشی اور صحافیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔
اسمبلی اجلاس کے اختتام پر حلیم عادل شیخ کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، اس دوران ایک صحافی نے حلیم عادل شیخ سے سوال پوچھا کہ آپ کے ایم پی ایز نے اپنے ہی ساتھی کو کیوں مارا۔
جس پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سنیئر صحافی پیپلز پارٹی کے کارکنان کی طرح بات کرنے لگے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کی الزام تراشی پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اس دوران حلیم عادل شیخ مسلسل صحافیوں پر الزام تراشی اور نعرے بازی کرتے رہے اور بھتہ خور اور لفافہ صحافی کے نعرے لگاتے رہے۔