• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاعت علی راٹھورکی سفیر پاکستان سپین تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

میڈرڈ (شفقت علی رضا ) سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ سے اپنی سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے سفیر پاکستان خیام اکبر کی جگہ پر حکومت پاکستان نے شجاعت علی راٹھور کو بطور سفیر پاکستان میڈرڈ سپین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق شجاعت علی راٹھورنے بی ایس سی میرینز سائنس کراچی یونیورسٹی سے کیا اور 1992میں فارن سروسز میں آگئے ، اس دوران وہ سیکشن آفیسرمڈل ایسٹ ، سٹاف آفیسر فارن منسٹر ،ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز ، فنانس اور اسپیشل پروگرامز ،ڈائریکٹر جنرل فارن منسٹر آفس ، سیکنڈ سیکرٹری برائے پولٹیکل افیئرز سفارت خانہ دمشق ، قونصل جنرل برمنگھم ،قونصلرپولٹیکل افیئرز سفارت خانہ پاکستان جکارتا انڈونیشیا ، منسٹر سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ،ڈپٹی ہیڈ آف مشن بیجنگ رہے ہیں ۔ شجاعت علی راٹھور بہت جلد سپین میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ، اسی طرح ہالینڈ کے لئے معروف لکھاری مستنصر حسین تارڑ کے صاحبزادے سلجوک تارڑ کو بطور سفیر پاکستان تعینات کیا گیا ہے اور پرتگال کے لئے احمد نسیم وڑائچ کا نام فائنل ہوا ہے ۔
تازہ ترین