• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گردی کا ایک اور واقعہ، سڑک پر نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ، نوجوان کو سڑک پر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ، فوٹیج میں سادہ لباس اہلکار کو نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے،شہری پر تشدد کر کے اس سے کپڑے بھی اتروائے جاتے ہیں،متاثرہ شہری کو مار پیٹ کے بعد پولیس موبائل میں ڈال کر لے جایا جاتا ہے، واقعہ کے خلاف متاثرہ شہری کے والد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست دے دی ہے جس میں لکھاہے کہ میرا چھوٹا بیٹا دودھ کی دکان پر اپنے بڑے بھائی کے ساتھ موجود تھا، پولیس اہلکار دکانیں بند کر انے آئے تو میرے بیٹے کو بھی موبائل میں ڈال کر لے گئی، دکاندار اور بڑے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسٹمر ہے ، لیکن پولیس نےپھر بھی نہیں چھوڑا، اور ایک گھنٹے تک پولیس موبائل میں گھماتے رہے، پھر خلافت چوک پر لے آئے، اور میرے بیٹے کو موبائل سے اتار کر سڑک پر مارا اور کپڑے بھی اتار دیئے، جس کے بعد سے بیٹا اور فیملی شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں، اس حوالے سے ایس ایچ او پاپو ش نگر کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کر رہا تھا۔ڈی آئی جی آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری ہو رہی ہے، ایک دو روز میں انکوائری مکمل ہوجائے گی، انکوائری میں متاثرہ نوجوان ابتک بےقصورثابت ہوا ہے۔

تازہ ترین