• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری سے ملتان کے درجہ حرارت میں کمی لانا میرا عزم، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ ملتان کے درجہ حرارت میں ایک سینٹی گریڈ کمی لانا میرا عزم ہے۔ ڈویژن میں 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔جبکہ شہر میں لوکل اجناس کے تیار ہزاروں درخت لگائے گئے ہیں چھوٹے پودوں کی حفاظت تیار درختوں سے مشکل ہوتی ہے تیار درخت لگاکرانکی حفاظت کا میکنزم بھی بنایا گیا ہے، پلانٹ فار پاکستان صرف مہم نہیں مقصد ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ شہری شجرکاری مہم میں شامل ہوکر انتظامیہ کا ساتھ دیں، نسل نو کی بقا کیلئے شجرکاری اہم ہے۔ اس موقع پر چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ شجرکاری پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔ آج سے پہلے کسی حکومت نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی۔ ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے کہا کہ کمشنر ملتان نے ذاتی دلچسی سے ملتان میں مختلف مقامات پر تیار درخت لگوائے ہیں۔پی ایچ اے شہر میں گرین کور میں اضافہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر  پودا لگایا گیا اور ملکی سالمیت کیلئے دعا مانگی۔
تازہ ترین