• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا ملتان موٹروے اور شہر میں شجر کاری کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس جواد حسن نے موسم بہار میں ملتان موٹروے اور شہر میں شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان سے 8مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں شجر کاری کیلئے کیا روڈ میپ بنایا گیا ہے۔عدالت میں  شہری محمد طاہر جمال نے درخواست دائر کی تھی۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی شہر سے محلقہ علاقوں میں شجرکاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا خوش آئند ہے۔
تازہ ترین