صوابی(نمائندہ جنگ ) امتیاز علی پیرا وٹرنری ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر جبکہ استراج جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں سابقہ کابینہ بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا دیگر عہدیداروں میں وزیر غالب جوائنٹ سیکرٹری اور عبدالشکور خزانچی منتخب ہو ئے نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔