• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا قومی اسمبلی سے مستعفی، بیان حلفی بظاہر جھوٹا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا کا بیان حلفی جھوٹا ہے ، الیکشن کمیشن زیر التوا معاملے کا فیصلہ کرے ، بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کے باعث فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے اپنے نتائج ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس کا 13 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصل واوڈا پر عام انتخابات میں الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کا الزام ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث نااہلی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں۔ فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے۔ 

کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے ، فیصل واوڈا کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملے پر الیکشن کمیشن تحقیقات کرکے فیصلہ کرے۔ سماعت کے دوران فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی عدالت پیش کرتے ہوئے کہاکہ فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد اب فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس غیر موثر ہوچکا ہے۔

تازہ ترین