لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے ملک کی کشتی بھنورمیں ہے، آدھی مدت اقتدار گزارنے کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت بے سمت ، دعوے وعدے کاغذی ثابت ہوئے،علی گیلانی کیخلاف ہتک آمیز الفاظ پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کوبرطرف کیا جائے۔ اسمبلیاں اکھاڑوں کا منظر پیش کررہی ہیں، سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا۔عوامی نمائندوں کا سینٹ الیکشن کے دوران کنڈکٹ غیر سنجیدہ رہا، خدارا جمہوریت اور جمہوری اداروں کو تماشا نہ بنایا جائے۔ مفادات اور مک مکائو کی سیاست میں نقصان ملک وقوم کا ہی ہورہا ہے۔نوجوان مایوس ، کسان پریشان اور مزدوربے حال ہیں۔ وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کاوعدہ پورا کرنے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں رہا۔