ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژنل ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملتان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں کی 7 ارب سے زائد کی 340سکیمیں جاری ہیں۔5ارب 60کروڑ روپے کی لاگت سے 71فیصد سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 2 کی 2 ارب 10 کروڑ کی 249سکیمیں جاری ہیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز2میں مسابقتی بولی کے باعث 17 کروڑ 60 لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ بچت کی مد میں ڈویژن بھر سے سکیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پائیدار ترقیاتی اہداف فیز 1 میں 97کروڑ90 لاکھ روپے کی 93 سکیمیں شامل ہیں جن میں76 مکمل کی جاچکی ہیں۔پائیدار ترقیاتی اہداف فیز 2میں ایک ارب14کروڑ30لاکھ روپے کی 138سکیمیں شامل ہیں جس میں 93 سکیمز مکمل کی جاچکی ہیں۔ پائیدار ترقیاتی اہداف فیز 3میں ایک ارب40کروڑ 40لاکھ روپےروپے کی 131 سکیمیں شامل ہیں جن میں 88 سکیموں کو ورک ایواڈ جاری کردیا گیا ہے۔ سپیشل ترقیاتی پیکج ملتان ڈویژن میں ایک ارب 10 کروڑ روپے کی 99سکیمیں شامل ہیں اور 37سکیموں کے ٹینڈرز جاری کردئیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک، ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ، ترقیاتی محکموں کے افسران، ویڈیو لنک پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔