• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری


پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اپنے 2 ارکانِ سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلامیے میں اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کے خلاف 7 روز میں کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایک روز قبل سندھ اسمبلی میں ہوئی ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مگر اس کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا۔

اوباڑو سے تعلق رکھنے والے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی شہر یار شر نے بھی کچھ اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔


اپنے ویڈیو بیان میں شہریار شر نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہے کہ سندھ کے لیےکچھ کریں لیکن انہوں نے نہیں سنا، تحریکِ انصاف کے پاس سندھ کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف والوں نے گورنر ہاؤس میں کمرے میں جا کر سینیٹ انتخاب کی ٹکٹیں بانٹیں، ہم سے پوچھا بھی نہیں گیا، اسی لیے ہم پارٹی سے ناراض ہیں۔

تازہ ترین