• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا پاشا اور جبران ناصر میں دوریاں کیوں ہیں؟

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر مداح کو اپنے منگیتر، معروف سماجی کارکن جبران ناصر سے دور بیٹھنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان سپر لیگ کے بخار میں جہاں عوام مبتلا ہیں وہیں فنکار برادری بھی پی ایس ایل کو خوب سپورٹ کر رہی ہے، ہر میچ میں مختلف فنکار گراؤنڈ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آ تے ہیں۔

اسی سلسلے میں متعدد ڈراموں و فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے بھی اپنے منگیتر جبران ناصر کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔


منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔

منشا پاشا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ وہ اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈ ایٹر کا میچ دیکھ رہی ہیں۔

منشا پاشا کی اس تصویر پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جا رہے ہیں جن میں ایک انسٹا گرام صارف کا کمنٹ باکس میں اس خوبصورت جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ ’اتنی دوری کیوں؟‘

منشا پاشا کی جانب سے بھی اس سوال کا جواب دیا گیا ہے جس میں اُن کا مزاحیہ انداز میں کہنا ہے کہ ’یہ دوریاں کوویڈ19 ایس او پیز کے تحت ہیں۔‘

منشا پاشا کی اس ہی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مزید پوچھا جا رہا ہے کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں جس پر منشا پاشا کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ جیتنے والی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔‘

تازہ ترین