• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، سلمیٰ شاہین

لندن (پ ر ) نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں اور پیپلزپارٹی پاکستان میں جمہوریت کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو نے ایک مثبت سیاست کو فروغ دیا اور آج کا نوجوان انکی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف کتاب “Nuclear Command and Control Norms” کی مصنفہ ڈاکٹرسلمیٰ شاہین نے ابرار میر، قائم مقام صدر پیپلزپارٹی یورپ کے ساتھ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر سلمٰی شاہین نے عملی سیاست میں کردار ادا کرنے کی ٹھان لی اور پیپلزپارٹی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کنگز کالج لندن سے (War Studies) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور اسی کالج میں پڑھا بھی رہی ہیں۔ انہوں نے ابرار میر کے ساتھ فیس بک پر لائیو پروگرام میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے عظیم کارناموں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے تاریخی کردار اور خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کہا کہ آج نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کے اسی فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان اور جمہوریت کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی سیاست کو سمجھنا چاہیے اور پی ٹی آئی کے تبدیلی کے منفی پروپیگنڈے سے باہر نکلنا چاہیے۔ ابرار میر نے ڈاکٹر سلمہ شاہین کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پیپلزپارٹی کو اپنا خاندان سمجھیں گی اور بلا ول بھٹو اور پارٹی کےلیے کام کرینگی۔ ڈاکٹر سلمہ شاہین نے خواتین، نوجوان نسل اور سمندر پار پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی کی سیاست اپنانے کی درخواست بھی کی۔
تازہ ترین