• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیماری کی وجہ سے جائے کارپر غیر حاضریاں ریکارڈ کم ترین سطح پر

لندن (پی اے) بیماری کی وجہ سے جائے کار پر غیر حاضری ریکارڈ کم ترین سطح پر رہی۔ نئے اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک بحران نے غیر حاضری کی شرح میں کمی میں کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ میں پتہ چلا کہ اس کا سبب یہ ہے کہ لوگوں نے گھروں سے کام کیا یا وہ شیلٹر کے لئے مجبور ہوئے۔ آفس فار نیشنل سٹیٹٹکس (او این ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں جائے کار سے بیماری کی وجہ سے غیر حاضری میں 1.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو 1995ء میں شروع ہونے والے ریکارڈ کے بعد ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔ 2020ء میں سک نیس یا انجریز کی وجہ سے 118 ملین ورکنگ دن ضائع ہوئے جو فی ورکر 3.6 دن کے برابر ہیں۔ کوویڈ 19 پینڈامک کی وجہ سے شاید زیادہ بیماری کی غیر حاضری ہوتی لیکن فرلو سکیم، سماجی فاصلے اور شیلڈنگ، گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے جیسے دیگر اقدامات کی وجہ سے جائے کار پر غیر حاضریوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ او این ایس کی رپورٹ کے مطابق 2020ء میں اپریل کے بعد غیر حاضریوں کے زیادہ تر اسباب میں معمولی بیماری شامل تھی جیسا کہ کھانسی، بخار وغیرہ جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر حاضری کا تناسب 14 فیصد تھا۔ ویلز میں سب سے زیادہ بیماری کی وجہ سے غیر حاضریاں ہوئیں جن کا تناسب 2.2 فیصد تھا جو کہ برطانوی شرح سے 0.4 فیصد زائد ہے۔ لندن میں بیماری کی وجہ سے سب سے کم غیر حاضریاں ہوئیں جن کا تناسب 1.4 فیصد تھا۔
تازہ ترین