اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شکست سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، 40وزراءاکٹھے ہو کر کہتے ہیں کہ ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، قانون اور نہ آئین کا اس حکومت کو کچھ پتہ ہے، سپیکر بھی ڈائس چھوڑ کر بھاگا تھا، یہ آج پاکستان کی قومی اسمبلی اور موجودہ حکومت کی حالت ہے، کل پورے پاکستان نے دیکھ لیا ہے، اس حکومت کا وزیر خزانہ امیدوار تھا اور اس کی کمپین وزیراعظم نے خود چلائی تھی، اربوں کی سکیموں کے وعدے کئے، ہر قسم کی دھاندلی کی کوشش کی، اس کے باوجود بھی حکومت کو شکست ہوئی۔