پشاور(جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن اورصدارتی امن ایوارڈیافتہ ملک طارق اعوان نے سینیٹ انتخابات میں اسلام آبادکی جنرل نشست پر سیدیوسف رضاگیلانی کی کامیابی پرانہیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیشہ سچ کابول بالا ہوتاہے اوریہ کہ سیدیوسف رضاگیلانی کی جیت جمہوریت کی جیت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزگیلانی ہاوس اسلام آبادمیں یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ملک طارق اعوان نے مزید کہا کہ گیلانی محب وطن اور شریف انسان ہے لہذاپاکستان کے نومنتخب سینیٹرز اور دیگر سنیٹرز سے التجا ہے کہ سیدیوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کیا جائے کیونکہ گیلانی تجربہ کار اور وفادار انسان ہیں اور انشااللہ ہمارا پیارا ملک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل خان کنڈی،پاکستان پیپلز پا رٹی خیبرپختونخواکے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی فرزند علی وزیر، ملک رؤف اعوان اور ملک عمران جہانگیر اعوان بھی موجود تھے آخرمیں سید یوسف رضا گیلانی نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔