• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کو اہم عہدے کیلئے نامزد کردیا


امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید نے بطور صدر ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے ساتھ کام کیا ہے، دلاور سید اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی منسلک رہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دلاور سید کی وفاقی، ریاستی، مقامی سطح پر معاشی نمو، کیلئے بھی خدمات رہی ہیں۔


دلاور سید کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے والدین کا اسپورٹس سیکٹر میں کاروبار تھا، دلاور سید ایچی سن کالج سےفارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکا گئے۔

دلاور سید نے وائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے کیلئے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کےمطابق دلاور سید صحت اور نگہداشت کے کم اخراجات پر مریضوں کو بہترین نتائج دینے والی صحت کی نگہداشت کرنے والی کمپنی لمیاٹا کے صدر اور سی ای او ہیں۔

دلاور سید’فریش ورکس‘ کے صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں سافٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی پیمائش کرنے میں مدد کی تھی۔

تازہ ترین