سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں اعتراف کیا ان کے 15 سے 16 ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ان ایم این ایز کے خلاف کارروائی کے بغیر اعتماد کے ووٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ وزیر اعظم جو اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں وہ آئین میں درج نہیں، آئین میں ہے جب صدر مطمئن ہوں وزیراعظم اکثریت کھوچکے تب اعتماد کے ووٹ کا کہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھیجی گئی ہے، ایسی تجویز پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا آئین کی دفعات کے مطابق نہیں ہے۔