وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے اپنی اتحادی جماعت سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی تو ایم کیو ایم وفد نے اپنے تحفظات سامنے رکھ دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم سے کہا کہ بطور اتحادی حکومتی وعدے پورےنہیں کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینےکی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کرے۔
خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ہم نے اپنے ارکان کو اسلام آباد بلالیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر کو وزیر قانون بنائے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔