• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں بحالی جمہوریت کے لیے مظاہرے، ایک شخص ہلاک

میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔ منڈالے شہر میں پولیس کی فائرنگ سے احتجاج میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

منڈالے میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

ادھر ینگون میں مظاہرین پر ربر کی گولیوں کا استعمال کیا گیا، فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گرینیڈ بھی پھینکے۔


دوسری جانب ینگون سمیت میانمار کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین