• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، مختلف شہروں میں احتجاج کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن


میانمار کے شہر ینگون مندالے اور داوے میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے۔

مندالے میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والی 19 سالہ لڑکی کی آخری رسومات میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مندالے میں فورسز کے پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد لڑاکا طیاروں نے شہر میں نچلی پروازیں کیں جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ روز مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن  میں 38 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے میانمار میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی گئی ہے جبکہ فرانسیسی صدر نے میانمار میں جاری مظالم کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک میانمار میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین