کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کے نئے ڈائریکٹر محمد جنید نے کہا ہے کہ انہوں نے اعزازی طور پر پی ایچ ایف کی جانب سے دیا گیا یہ عہدہ قبول کیا ہے، میرا اپنا بز نس ہے کوشش ہوگی کہ قومی کھیل اور اس اسٹیڈیم کی بہتری کے لئے اچھے کام کرسکوں۔ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔دریں اثنا سابق ہاکی اولمپین سلیم ناظم نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم میں نان ٹیکنکل شخص کو ڈائریکٹر بنانا افسوس ناک ہے،اطلاع ہے کہ ڈیری فارم کے شعبے سے وابستہ شخص کو یہ ذمے داری دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام معاملات کا نوٹس لیں۔