• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، بے روزگاری سے تنگ باپ نے تین بچوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

رحیم یار خان(نمائندہ جنگ)بے روزگاری اور گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر باپ نے اپنے 3 بچوں اور بیوی کو کمرے میں بند کر کے چھری سے قتل کر دیا اور خود کو بھی چھری مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود چک 135کے رہائشی گومند رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی 35 سالہ رام چن جو کہ درزی کا کام کرتا تھا‘ کافی روز سے بے روزگار تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ سے پیوستہ رات اپنی بیوی 30 سالہ رشمی مائی، دو بیٹیاں 10 سالہ انجلی مائی، 4 سالہ انیکا مائی اور بیٹے 13 سالہ پریم چن کو کمرے میں بند کر کے چھری سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود کو بھی چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر لیا۔ صبح کمرے سے باہر نہ نکلنے پر ہم نے کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو بیوی اور بچے مر گئے تھے جبکہ اس کی سانسیں چل رہی تھی، ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے زخمی رام چن کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا، جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ متعلقہ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ادھر آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

تازہ ترین