• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا ’سویلو‘ دبئی پہنچ گیا

ابوظبی (جنگ نیوز )دبئی میں 8مارچ کو ہونے والی زیورات کی نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا رکھا گیا ہے۔ جس نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔اس ہیرے کا نام ’سویلو‘ ہے جس کا مطلب ’ایک غیر معمولی دریافت‘ ہے۔ یہ افریقی جمہوریہ بوٹسوانا کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔یہ ہیرا اپنی ساخت، شکل اور رنگ کے لحاظ سے بہت ممتاز ہے۔ اس کا سائز ٹینس بال کے برابر ہے، جبکہ وزن 1785 قیراط ہے۔ یہ ہیرا 2019 کے اپریل میں ملا تھا اور لوئس ووٹن نے 2020 کے آغاز میں اس کو خریدا تھا۔

تازہ ترین