اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ انتخابات اور وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کے تبادلہ کا معاملہ دب گیا۔ حلیم عادل شیخ معاملے پر وفاق نے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا تھا۔ نئے آئی جی سندھ تعیناتی کی منظوری کابینہ سے لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ گورنر سندھ نے کہا تھا کہ ہم آئی جی سندھ کو تبدیل کریں گے تاہم ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس بارے میں کوئی ہدایت نہیں ملی۔