• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او ملتان کاا نسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے ذہنی و جسمانی تشدد کے انسداد کے لیے قائم ادارہ واک اہمیت کا حامل ہے ،اسے مزید فعال بنانے کے لیے عوام میں آگہی ضروری ہے، یہ بات انہوں نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ( واک) کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر منیجر مرکزمنیزہ منظور نے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفننگ دی ،ایس پی احمد شاہ نواز،ایس پی واک طلعت حبیب، ایس پی ڈاکٹر رضا تنویر ،اے ڈی آئی جی سید اظہر گیلانی،پی ایس عبدالقادر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،ریڈر محمد نعیم،ایس ایچ او خواتین پولیس اسٹیشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین