• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملتان نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ ملتان کی مختلف رٹ پٹیشن کے احکامات کی روشنی میں ماسٹر پلان 2020-28 کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،ناردرن بائی پاس روڈ، سدردن بائی پاس ، خانیوال روڈ، مظفر گڑھ روڈ، مظفر گڑھ بائی پاس، ملتان پبلک سکول روڈ، ملتان کینال روڈ، ولی محمد ڈسٹری بیوٹر اور حامد پور مائنز روڈ، 30فٹ آفیسر کالونی روڈ، نوبہار روڈ، 60فٹ روڈ شاہ رکن عالم کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، مذکورہ سڑکوں کا جائزہ لیکر اور عوامی آرا پر کمرشل روڈ ڈکلیئر کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
تازہ ترین