• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…جب گناہوں کی کثرت کا احساس ستانے لگے تو نیکیوں کی کثرت بڑھادو۔

٭…جس انسان کا ضمیر مر چُکا ہو، وہ زندوں میں نہیں، مُردوں میں شمار ہوتا ہے۔

٭…بلندی سے گر کر تو شاید کوئی سنبھل جائے، لیکن نظروں سے گر کر نہیں اُٹھ سکتا۔

٭…وہ انسان نہیں، جانور ہے، جس کا دل و دماغ احساسِ درد سے خالی ہو۔

٭…بڑا وہ نہیں ہوتا، جو عُمر ،مرتبے میں بڑا ہے۔ بڑا وہ ہے، جو معافی مانگنے اور معاف کر دینے کا وصف رکھتا ہو۔

٭…کسی پر احسان کرکے جتانا نہیں، خود پر ہوئے احسان گننا سیکھو۔

٭…صرف نبیﷺ کے اُمّتی ہونے کا پرچار نہ کرو، اُن کی سنّتوں پر عمل بھی کرکے دیکھو۔

٭…آگ نہیں، پانی بن جاؤ کہ لوگ تمہارے پاس آنے سے نہ گھبرائیں۔

(شہناز حمید، راول پنڈی)

تازہ ترین