• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجہ بندی میں تنزلی، بھارت نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت نے شہری آزادیوں کے لحاظ سے آزاد ملکوں کی فہرست سے نکال کر جزوی طور پر آزاد ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکا کے ادارے ʼفریڈم ہاؤس کی حالیہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔بھارت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے جاری بیان کے مطابق فریڈم ہاؤس کی رپورٹ، جس کا عنوان ʼجمہوریت محاصرے میں ہے، گمراہ کن، نامکمل معلومات پر مبنی اور غلط ہے۔وزارت اطلاعات نے ایک طویل بیان میں کئی امور پر بھارت کے موقف کو بیان کیا ہے۔دوسری جانب حکمران جماعت بی جے پی نے رپورٹ تیار کرنے والوں کے خلوص پر سوال اٹھاتے ہوئے اس میں بھارت کے بارے میں کہی گئی باتوں کو جانب درانہ قرار دیا ہے۔بی جے پی کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ انیل گپتا نے امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو کچھ بھی کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے جو بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ ملک کے مفاد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کی سند کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے کئی ادارے ہیں جو آزاد نہیں ہیں۔ بلکہ مختلف لابیوں کی ایما یا دباؤ پر اس قسم کی رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔​

تازہ ترین