لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی بیٹی کشمالہ خان کی شادی بیرسٹر عقیل ملک سے انجام پائی۔تقریب ابوظہبی پیلس اتحاد ٹائون رائیونڈ روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی،قمر زمان قائرہ، میاں محمود الرشید، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس امین لدین خان،جسٹس سید مظاہر علی نقوی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس جواد حسن، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مسعود جہانگیر،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر،جسٹس فاروق حیدر، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس عاصم حفیظ، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ،سردار محمد شمیم خان ،ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری،ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ، سیکرٹری قانون بہادر علی خان، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سرفراز احمد کھٹانہ، رکن پاکستان بار کونسل احسن بھون، شفقت محمود چوہان ،پیر مسعود چشتی،اشتیاق اے خان، سید قلب حسن، سابق گورنر سردار محمد لطیف کھوسہ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل، کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن، صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر،رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ نے شرکت کی ۔