• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اعتماد ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے ،وزیراعظم کے اعتماد ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اپوزیشن رہنماؤں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں ۔ جمہوری روایات کا تماشا نہ بنایا جائے ۔ وزیراعظم کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں , سینیٹ ارب پتیوں کا کلب بن گیا ۔ سرمایہ داروں اور وڈیروں سے ہر گز توقع نہیں کہ وہ عوام کے مفاد کی بات کریں گے ۔ انتخابی عمل ، پولیس سسٹم ، بیوروکریسی اور ٹیکس نظام میں ریفارمز متعارف نہ کروائی گئیں تو ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔

تازہ ترین