لاہور(آئی این پی)صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ، لاہور کی احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔