• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر چڑیا گھر معطل، پارکنگ عملے کو گرفتار، مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل اور چڑیا گھر میں پارکنگ عملے کو گرفتار کرنے کا حکم دےدیاہے اور ایس ایس پی سائوتھ کو پارکنگ عملے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے، واضح رہے کہ اتوار کو چڑیا گھر کے دورے میں وزیر بلدیات سے شہریوں نے پارکنگ فیس زیادہ لینے کی شکایت کی تھی وہاںآنے والوں کا کہنا تھا کہ ان سے 30روپے کے بجائے فی گاڑی پارکنگ فیس 100 روپے وصول کی جارہی ہے اسی طرح بعض وزیٹر نے چڑیا گھر میں انٹری فیس زائد لینے کی بھی توجہ دلائی یاد رہے کہ چڑیا گھر سے متعلق اس طرح کی شکایات لوگوں کو طویل عرصے تھیں چڑیا گھر کے اندر زو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کے علاوہ غیرمتعلقہ افراد بھی رہائش پزیر ہیں کے ایم سی کے دیگر محکموں کے افسران نے اپنے گھر بنا رکھے ہیں جن کے خلاف بھی جلد کارروائی کا امکان ہے۔

تازہ ترین