• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ، ریفرنڈم میں نقاب پر پابندی کی تجویز منظور

برن (اے ایف پی )سوئس رائے دہندگان نے اتوار کو ہونے والے بائیڈنگ ریفرنڈم میں نقاب پر پابندی لگانے کی انتہائی دائیں بازو کی پیش کردہ تجویز کو معمولی اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق 51اعشاریہ21 فیصد رائے دہندگان نے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کی حمایت کی۔براہ راست جمہوریت کے سوئس نظام کے تحت اس تجویز میں اسلام کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد سڑکوں پر پرتشدد مظاہرین کو ماسک پہننے سے روکنا ہے، اس کے باوجود مقامی سیاستدانوں، میڈیا اور مہم چلانے والوں نے اسے برقعے پر پابندی قرار دیا ہے۔ریفرنڈم کمیٹی کے چیئرمین اور سوئس پیپلز پارٹی کے رکن پارلیمان والٹر ووبمن نے ووٹ سے قبل کہا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہماری روایت ہے کہ آپ اپنا چہرہ دکھائیں، یہ ہماری بنیادی آزادیوں کی علامت ہے۔اس تجویز میں کوویڈ 19 کی وبا کی پیشگوئی کی گئی ہے جس میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام بالغان کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے اور ریفرینڈم کو متحرک کرنے کیلئے 2017 میں ضروری سپورٹ اکھٹی کی گئی۔

تازہ ترین