لاہور، کراچی(خبر ایجنسی،جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاہےکہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی،دوسری جانب وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے چوہدری برادران سے ملاقات میں پنجاب حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
اتوار کو مسلم لیگ (ن)کے مشاورتی اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چھوٹی ریس کا گھوڑا نہیں ، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں،پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی، اب عمران خان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میںوفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملاقات میں پنجاب حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔