تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے بکے ہوئے ارکان اسمبلی سے اعتما د کا ووٹ لینا بڑا یو ٹرن ہے پی ٹی آئی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی سہارے پر کھڑی ہے جب بھی اسٹببلشمنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی منہ سے آکسیجن ہٹا یا تو عمران خان کی حکومت ختم ہوجائیگی جما عت اسلامی نے چئیرمین سنیٹ کے الیکشن میں ابھی تک کسی کی حما یت کا اعلان نہیں کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ حاجی آباد میں ملک امتیاز خان کے بیٹوں کی شادی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدلواسع، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری ، سا بق ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان اور جماعت اسلامی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلا عات محمد ریاض بھی موجود تھے۔