ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کی ملتان میں موجودگی پر مظفر گڑھ کے رہائشیوں نے انکی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کی سرپرستی میں قبضہ مافیا نے چک نمبر 611پٹھان ہوٹل کے قریب انکی وراثتی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سے فوری کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔