آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لیموں صرف کھانے کی چیز نہیں، آسٹریلوی خاتون نے مزید استعمال بتادیے


انسانوں کے لیے خدا کی طرف سے بے شمار نعمتیں اتاری گئی ہیں، ان میں طرح طرح کے پھل و سبزیاں بھی شامل ہیں جن تمام کے ذائقے ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں۔

ان ہی میں ایک پھل لیمو بھی ہے، جو زیادہ تر کھانوں میں ذائقوں کو تبدیل کرنے کے کام آتا ہے۔

آسٹریلوی خاتون نے اس لیموں کو کھانے میں استعمال کرنے کے بجائے اس کے ذریعے گھر کی خراب اشیا کو صاف کرنے کا دلچسپ طریقہ بتایا۔

ویڈیوز شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر خاتون نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انھوں نے بتایا کہ لیموں کی مدد سے آپ کیتلی، چوپنگ بورڈ اور حتیٰ کہ زنگ آلود چھری بھی صاف کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاتون نے لکھا کہ ’یہ تین طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے میں گھر میں لیموں کا استعمال کرتی ہوں۔‘

دلچسپ و عجیب سے مزید