• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے، ایڈمرل نوید اشرف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے خلاف جنگی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ 

نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے، پاک بحریہ خلیج عمان میں میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کروا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں معرکہ حق کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ کامیابی قومی یکجہتی، بیرونی جارحیت کو شکست دینے اور پاکستان کے بحری مفادات کی حفاظت کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔ 

اس موقع پر  ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید