• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے 4 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کراچی نے 4ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی اور چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے ابراہیم حیدری، پورٹ قاسم، کراچی کی ساحلی پٹی پر نیول انٹیلیجنس کے اشتراک سے کامیاب آپریشن کیا اور چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے آئس کرسٹل برآمد کر لی۔ ضبط شدہ منشیات کا وزن 450 کلو گرام ہے۔

تازہ ترین