• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابالغ، کم عمر بچیوں کی شادی شریعت میں جائز نہیں، علماء و مشائخ کنونشن

لاہور (نمائندہ جنگ )مختلف مکاتب فکر کے علماءو مشائخ نے بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنیوالے اور کمر عمر نابالغ بچیوں کی شادی کرنے والوں کو سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ ہے ، اسلام بچیوں کی تعلیم کاحکم دیتا ہے ۔

نابالغ اور کم عمر بچیوں کی شادی شریعت اسلامیہ میں جائز نہیں ۔ اسلام کسی کو جبراً مسلمان بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔

مدارس کے نئے تعلیمی سال سے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔نئے امتحانی بورڈز کے قیام سے مدارس کمزور نہیں مضبوط ہوں گے۔مدارس و مساجد کی جو خدمت کرتا رہے گا وہ باقی رہ جائے گا۔

پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کیلئے علماءو مشائخ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ انتخابات میں پیسے کے استعمال کو روکیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان علماءو مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ صدارت چیئرمین پاکستان علماءکونسل ونمائندہ خصوصی وزیر اعظم حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔

تازہ ترین